Classic, Columbian Literature, Fiction

102- One hundred years of solitude by Gabriel García Márquez

One hundred years of solitude by Gabriel García Márquez

تنہائی کے سو سال از گبریل گارشیا مارکیز

one_hundred_years_of_solitude-Gabriel Garcia Marquezمصنف: گبریل گارشیا مارکیز

ترجمہ: تنہائی کے سو سال

مترجم: ڈاکٹر نعیم کلاسرا

ہمارے لئے خوشی کا موقع ہے کہ آج ہم نوبل انعام یافتہ مصنف گبریل گارشیا مارکیز کی کتاب کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔ گبریل گارشیا مارکیز بیسویں صدی کے ایک اہم مصنف ہیں۔ گبریل گارشیا کا تعلق کولمبیا سے تھا۔ آپ ایک مشہور ناول نگار، افسانہ نگار، اور صحافی تھے۔ ایک طویل اور کامیاب ادبی سفر کے بعد موجودہ سال اپریل میں آپ انتقال کر گئے۔ آپ کے انتقال سے ادبی دنیا ایک بہت اچھے ادیب سے محروم ہو گئی ہے۔ “ون ہنڈرڈ ائرز آف سولیٹیوڈ” جس کا اردو ترجمہ “تنہائی کے سو سال” کے عنوان سے نعیم کلاسرا صاحب نے پیش کیا ہے، ادبی دنیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ناول ہے۔ اس ناول کو نقادوں کی بہت توجہ حاصل ہوئی ہے اور اسے ادب کا شاہکار ناول قرار دیا گیا ہے۔ اس ناول کا دنیا کی سینتیس ذبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اس کے قارئین دنیا کے ہر گوشے میں پائے جاتے ہیں۔ Continue reading “102- One hundred years of solitude by Gabriel García Márquez”

Columbian Literature, English, Fiction, international literature, Translation

055- محبتوں کے آسیب (Of love and other demons) از گیبریل گارشیا مارکیز (Gabriel Garcia Marcques)

Of love and other demons by Gabriel Garcia Marcques

محبتوں کے آسیب از گیبریل گارشیا مارکیز

نام کتاب: Of love and other demons
ترجمہ: محبتوں کے آسیب
مترجم: ضیاء الحق
صفحات: 160
قیمت: 200 روپے
سن اشاعت: 2012
ناشر: فکشن ہاؤس لاہور

گیبریل گارشیا مارکیز کا نام عالمی ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے نیا ہرگز نہیں۔ آپ کولمبیا سے تعلق رکھنے والے مصنف ہیں جنہیں اپنی تحاریر کی بنا پہ ادب کا نوبل انعام بھی مل چکا ہے۔ آپ کے قلم سے کئی ناول اور مختصر کہانیاں نکل چکی ہیں جنہوں نے بے انتہا شہرت پائی۔ ان کتابوں میں One Hundred Years of Solitude، No One Writes to the Colonel، اور Love in the Time of Cholera وغیرہ شامل ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان شاء اللہ یہ کتب بھی کتابستان کا موضوع بنیں گی۔

کتابستان کا آج کا موضوع گیبریل کے قلم سے نکلی ہوئی ایک مختصر کہانی ہے جس کا عنوان ہے Of love and other demons۔ اس کہانی کا اردو میں ترجمہ ضیاء الحق صاحب نے “محبتوں کے آسیب” کے عنوان کے تحت کیا ہے۔ یہ ایک بارہ سالہ لڑکی سائیوا ماریہ کی زندگی کی کہانی ہے جو اس وقت شروع ہوتی ہے جب ایک آوارہ اور پاگل کتا اس لڑکی کو کاٹ جاتا ہے۔ Continue reading “055- محبتوں کے آسیب (Of love and other demons) از گیبریل گارشیا مارکیز (Gabriel Garcia Marcques)”