About

کتابیں ازل سے انسان کی رفیق رہی ہیں۔ کتاب ایک ایسے دوست کی مانند ہے جو ہمیشہ ساتھ نبھاتی ہے۔ موجودہ دور میں وقت کے گزرنے کی رفتار روز بروز تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں اگر کتاب ساتھ نہ بھی چھوڑے تب بھی اتنی اور بہت سی چیزیں آ گئی ہیں کہ ہاتھوں میں کتاب تھامنے کی گنجائش نہیں رہی۔ موبائل، انٹرنیٹ، کمپیوٹر، ٹی وی، ڈی وی ڈی کے اس دور میں انسان اور کتاب کا رشتہ کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔

کتابستان اسی کمزور رشتے کو مضبوط بنانے کی ایک کوشش ہے۔ بازاروں میں ان گنت کتب دستیاب ہیں، کتب خانوں میں بھری ہوئی ہیں، اور تو اور انٹرنیٹ پہ ڈھیروں لائبریاں موجود ہیں جہاں سے کتابیں باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ لیکن مناسب کتاب کا چناؤ بھی ایک مسئلہ ہے عموماً کتاب گھر لانے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد علم ہوتا ہے کہ یہ تو وہ موضوع ہی نہیں جس کی قاری کو تلاش تھی۔ یہ سائٹ اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہے۔ اس سائٹ پہ ہر ہفتے کسی ایک کتاب پہ بات کی جائے گی۔ ان کتابوں میں مشہور یا غیر مشہور، نئی یا پرانی، ضخیم یا مختصر کتابیں شامل ہوں گی۔ کتب کے موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا، مصنفین کے موضوعات اور اسلوب کا اندازہ کیا جائے گا تاکہ قارئین کی کتابوں میں دلچسپی پیدا ہو اور وہ فارغ وقت میں کون سی کتاب پڑھی جائے اس بارے میں فیصلہ کر سکیں۔

امید ہے کہ اردو بلاگنگ کی دنیا اس خیال کو سراہے گی اور اس سے اردو بلاگنگ کو ایک نئی جہت عطا ہوگی۔

شکریہ

منتظم کتابستان

شکوہِ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

2 thoughts on “About”

  1. اسلام علیکم
    جناب میں نے فروری 2002 کے ” نئے افق ” میں کہانی مورتی پڑھی تھی جسکے مصنف عتیق حسن بیگ تھے اُس کہانی کی کردار پوجا دیوی مصنف ہمایوں اقبال
    کے ناول چھلاوا سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے کیا آپ اُس ناول کی مزید کہانیوں کے متعلق کچھ بتاسکتے ہیں کہ نہیں
    شکریہ

    Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s