نام کتاب: فرشتوں کی تاریخ
تحقیق و ترجمہ: یاسر جواد
صنف: نان فکشن، تحقیقی، مذہبی
سن اشاعت: 2013
ناشر: نگارشات پبلشرز
صفحات:175
کتابستان کی طرف سے نئے سال کی مبارکباد پیشِ خدمت ہے۔ ہر آنے والا سال اپنے ساتھ ڈھیروں امیدیں لے کے آتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ سال خوشیوں، آسانیوں اور محبتوں کا سال ہو۔ ہماری امیدیں پوری ہوں اور دنیا میں امن و سلامتی کا راج ہو۔ ہماری یہ بھی دعا ہے کہ یہ سال اور آئندہ آنے والے کئی سال دنیا کے لئے صحت یابی اور فراوانی کے سال ہوں اور مجموعی طور پہ انسانیت پھلے اور پھولے۔ آمین۔ اس نئے سال کو ہم کتابستان میں بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پہ کتابستان ایک اور کتاب کے تعارف کے ساتھ حاضر ہے جس کا عنوان ہے : فرشتوں کی تاریخ۔ اس کتاب کی تحقیق اور ترجمہ جناب یاسر جواد صاحب کا ہے جن کا نام تراجم کی دنیا میں جانا پہچانا ہے۔ یہ کتاب نگارشات پبلشرز کی مابعد الطبیعاتی سیریز کا حصہ ہے۔ اس سیریز کے تحت اب تک کئی کتابیں پیش کی جا چکی ہیں جن کے عنوانات میں خدا کی تاریخ، فرشتوں کی تاریخ، جادو کی تاریخ، روح کی تاریخ، شیطان کی تاریخ وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے ایک کتاب شیطان کی تاریخ کا ہم کتابستان میں پہلے ذکر کر چکے ہیں ۔ کتابستان کے سالوں کے تجربے کے بعد ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ قارئین کی ایک بڑی تعداد ماورائی، مابعد الطبیعاتی، مافوق الفطرت اور جادوئی موضوعات میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ہماری سائٹ پہ تلاش کے دوران آنے والے افراد کی ایک کثیر تعداد ان موضوعات کی کتب ڈھونڈتے ہوئے یہاں تک پہنچتی ہے۔ اس لئے ان موضوعات پہ پیش کردہ کتب چاہے وہ فکشن ہوں یا نان فکشن، قارئین کا ایک حلقہ رکھتی ہیں اور پڑھی جاتی ہیں۔ Continue reading “157-فرشتوں کی تاریخ از یاسر جواد”