American Literature, English, Fiction, international literature

053- ڈیسیپشن پوائنٹ (Deception point) از ڈین براؤن (Dan Brown)

ڈیسیپشن پوائنٹ (Deception point) از ڈین براؤن (Dan Brown)

مصنف: ڈین براؤن
زبان: انگریزی
سن اشاعت: 2001

ڈین براؤن ایک معروف امریکی مصنف ہیں۔ جو اپنے تھرلر ناولوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ آپ کے قلم سے کئی ناول نکل چکے ہیں تاہم آپ کو زیادہ مشہوری رابرٹ لینگڈن سیریز سے حاصل ہوئی جس کے سلسلے کے اب تک تین ناول آ چکے ہیں۔ آپ کے ناولوں کی خاص بات ان کی تیز رفتاری ہے اور موضوع کے متعلق ان کی تحقیق ہے جس کے باعث ناول پڑھتے پڑھتے ہی قاری کئی مختلف موضوعات پہ معلومات حاصل کر لیتا ہے جو نا صرف اس کی معلومات میں اضافے کا باعث بنتی ہیں بلکہ ناول کے پلاٹ کی مضبوطی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ڈیسیپشن پوائنٹ کی کہانی خلائی مخلوق اور ناسا کے گرد گھومتی ہے۔ خلائی مخلوق کی تلاش آج کل کے زمانے کی انتہائی اہم تلاش ہے۔ تاہم یہ تلاش نئے دور کی دین نہیں ہے بلکہ انسان صدیوں سے آسمان پہ ستاروں کو دیکھ کے اس بارے میں غور و فکر کرتا آیا ہے کہ آیا وہ اس کائنات میں تنہا ہے یا ستاروں پہ بھی کوئی مخلوق آباد ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ آج تک انسان کو اس تلاش کا کوئی مثبت جواب نہیں مل سکا ہے۔ ڈیسیپشن پوائنٹ کا آغاز اسی سوال کے جواب سے ہوتا ہے۔ جہاں ناسا نے ایک دور دراز جزیرے پہ ایک انتہائی قدیم شہابیہ دریافت کیا ہے جس کے اندر سے ایسے ثبوت ملے ہیں جو کسی خلائی مخلوق یا جرثومے کی موجودگی کا پتہ دیتے ہیں۔ یہ خبر ناسا کے لئے انتہائی حوصلہ افزاء تھی جو ایک عرصے سے لوگوں کی تنقید کا شکار تھا کیونکہ بے انتہا فنڈز اور وسائل استعمال کرنے کے باوجود بھی ناسا ابھی تک اپنی افادیت ثابت کرنے میں ناکام رہا تھا۔ اپنے دعوے کے تصدیق کے لئے ناسا نے کچھ ایکسپرٹ افراد کو اس دور دراز جزیرے پہ بھجوایا جنہوں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ناسا کے اس دعوے کی تصدیق کی۔ لیکن کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ انہی ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی کچھ لوگوں کو ناسا کے دعوے کی سچائی پہ شک ہوگیا اور جوں جوں معاملہ آگے بڑھا ناسا کے بیان کی سچائی مشکوک ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ یہ ثابت ہو گیا کہ ناسا نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے یہ جھوٹا دعویٰ گھڑا تھا اور اسے حقیقت کا روپ دینے کی کوشش کی تھی۔

ناول ایک تیز رفتار تھرلر ناول ہے جس کا موضوع منفرد ہے۔ ناول آغاز سے ہی قاری کو اپنی فرگت میں لے لیتا ہے یہاں تک کہ مکمل پڑھے بغیر اس کو چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مصنف نے امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے کی کارکردگی اور رویے پہ کھل کے تنقید کی ہے۔ سائنسی تھرلر پسند کرنے والوں کے لئے ایک اچھا ناول ہے۔
کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے رفعت سراج کی کتاب دل، دیا، دہلیز کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

***************

Dan Brown کے قلم سے مزید

اینجلز اینڈ ڈیمنز (Angels and demons) از ڈین براؤن (Dan Brown)

3 thoughts on “053- ڈیسیپشن پوائنٹ (Deception point) از ڈین براؤن (Dan Brown)”

Leave a comment