116- امر بیل از عمیرا احمد

امر بیل از عمیرا احمد

Amar bail- Umaira Ahmedمصنفہ: عمیرا احمد

صنف: ناول، پاکستانی ادب

صفحات: 760

امر بیل، عمیرا احمد صاحبہ کے قلم سے نکلا ہوا ایک شاہکار ناول ہے۔ یہ ایک رومانوی ناول ہے جس کے تانے بانے پاکستان کی سول سوسائٹی کی زندگی اور اطوار کے گرد بنے گئے ہیں۔ عمیرا صاحبہ کے زیادہ تر ناولوں کا موضوع مذہب یا عورت ذات رہی ہے تاہم امر بیل عمیرا احمد کے ان چند ناولوں میں ہے جس کا مرکزی خیال مذہب سے نہیں اٹھایا گیا۔ یہ ناول کئی ماہ تک ڈائجسٹ میں شائع ہوتا رہا ہے اور اس نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ بعد ازاں اس کو کتابی شکل میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ اس ناول پہ مبنی ڈرامہ بھی ٹیلی ویژن پہ آ چکا ہے۔ Continue reading 116- امر بیل از عمیرا احمد

Advertisements

011۔ عکس از عمیرا احمد

عکس از عمیرا احمد

مصنفہ: عمیرا احمد
پبلشر: ماہنامہ پاکیزہ ڈائجسٹ

عمیرا احمد کا نام اردو قارئین کے لئے نیا نہیں۔ آپ کے لکھنے کے سفر کا آغاز اردو ڈائجسٹوں سے ہوا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ آپ کی تحریروں پہ کئی ڈرامے بھی بنائے گئے۔ عمیرا کا شمار نئے دور کے بہترین لکھنے والوں میں ہوتا ہے جن کے موضوعات میں سرفہرست مذہب اور عورتوں کے مسائل شامل ہیں۔ مذہب انسان کی زندگی پہ کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اس بارے میں عمیرا کے لکھے ہوئے ناول “پیرِکامل” کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔ اسی طرح پاکستان کی سول سوسائٹی اور بیوروکریسی کے بارے میں لکھا ہوا ناول “امر بیل” بھی بےحد مقبول ہوا۔

زیر گفتگو ناول “عکس” عمیرا احمد کا تازہ ترین ناول ہے Continue reading 011۔ عکس از عمیرا احمد