118- عالم اسلام کی روحانی صورتحال از اسرار عالم

عالم اسلام کی روحانی صورتحال از اسرار عالم

مصنف: اسرار عالمAalm-e-Islam ki roohani soorat-e-haal

صنف: نان فکشن، اسلامی کتب

صفحات:131

ناشر:ادارہ معارف اسلامی، کراچی

نئے سال کے موقع پہ ہم اپنے قارئین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ نیا سال ہر ایک کے لئے خوشیوں، مسرتوں اور آسانیوں سے بھرپور ہو۔ اس نئے سال کے موقع پہ ہم ایک نئے مصنف کی کتاب آپ کے لئے لائے ہیں جن کا نام ہے اسرار عالم۔ اسرار عالم صاحب کوئی نئے مصنف نہیں ہیں، آپ ایک معروف مفکر ہیں جنہوں نے موجودہ دور میں عالم اسلام کو درپیش مسائل کے بارے میں قلم اٹھایا ہے۔ آپ کے قلم سے کئی کتب نکل چکی ہیں اور مذہبی حلقوں کے ساتھ ساتھ عام قارئین میں بھی پسند کی جا رہی ہیں۔ آپ کی کتب میں اسلام اور اکیسویں صدی کا چیلنج، امت کا بحران، معرکہ دجال اکبر، عالم اسلام کی سیاسی صورتحال وغیرہ شامل ہیں۔

کتاب کے پیش لفظ میں مصنف تحریر کرتے ہیں،

“اندوہناک صورتحال سے زیادہ کرب کی بات یہ ہے کہ امت مسلمہ، جو دنیا کی وہ واحد گروہ ہے جسے ماضی، حال اور مستقبل کا کافی علم دیا گیا، آج حیران اور ناواقف راہ بھٹک رہی ہے اور دنیا کی تاریکیوں سے روشنی کی بھیک مانگ رہی ہے۔ چودہ صدیوں بعد اب آثار قیامت کے ظاہر ہونے کی رفتار تیر تر ہوئی ہوئی محسوس ہوتی ہے گویا کوئی ہار ٹوٹ جائے اور یکے بعد دیگرے دانے گرنے لگیں۔

ان حالات کا تقاضا تھا کہ قرآن و احادیث مبارکہ کی روشنی میں امت کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا جاتا، موجودہ حالات کی تبدیلی کو صحیح زاویہ سے دیکھا جاتا اور آئندہ کے لئے خطوط کار کی نشاندہی کی جاتی تاکہ یہ امت اپنے فرائض منصبی کو کماحقہ سرانجام دے کر پوری انسانیت کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ چنانچہ انہیں امور کو پیش نظر رکھ کر یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں مختلف عوانین کے تحت بحث کی گئی ہے۔”

اس کتاب میں کل تیئس ابواب ہیں، جن کے عنوانات ہیں:
عالم اسلام کی روحانی صورتحال، انہدام نظام روحانی، نظام کائنات، اسلام کے روحانی نظام کا انہدام اور یہودی، روحانی نظام پہ یہودی حملے، یہودی اساطین اور ان کے کارنامے، روحانی انہدام کی تاریخ، روحانی تحریکات، اقدامی تحریکات، تداخلی تحریکات، اشکال اور ازالہ، معرکہ عظیم، روحانی انہدام کے طریقے، انہدام کے محاور، یہودی روحانیت، متفرقات، توجیہہ اور تشکیل جدید، طریقہ باطلہ، طریقہ جماترہ، دو فتاوے، یہودیوں کی اقسام، انہدام کی نئی کوششیں۔

عنوانات پہ نظر دوڑانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مصنف نے اس کتاب میں دو پہلوؤں پہ توجہ دی ہے، ایک تو اسلامی روحانی نظام جو نظام کائنات کی اصل ہے، سے قاری کو متعارف کرایا جائے اور دوسرے اس نظام کو نقصان پہنچانے میں یہودیوں کے کردار کو واضح کیا جائے۔ مصنف نے کتاب میں یہودیوں کو اسلامی روحانی نظام کا دشمن قرار دیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ وہ اللہ کے روحانی نظام کو تباہ کرکے اپنا نظام لانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے شیطان کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی وفاداری ختم کر دی ہے۔ اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے یہود نے اللہ کے بھیجے ہوئے نبیوں کی توہین کی ہے اور بعضوں کو قتل بھی کر دیا۔ مسلمانوں میں منافقین کو شامل کروانا اور جادو ٹونوں کا سہارا لینا جیسے حربے بھی یہودیوں کے زیر استعمال رہے ہیں۔ کتاب میں مصنف نے ان یہودیوں جادوگروں کے بارے میں ایک مکمل باب پیش کیا ہے جو مخلتف ادوار میں سرگرم رہے ہیں اور ان کی کاوشوں پہ روشنی ڈالی ہے۔

مصنف  نے اپنی بات ثابت کرنے کے لئے جو دلائل دئے ہیں ان کو جاننے کے لئے کتاب کا مطالعہ کرنا پڑے گا۔ کتاب میں جگہ جگہ قرآن اور حدیث سے حوالے دئے گئے ہیں تاہم ان عربی متن کا اردو ترجمہ نہیں مہیا کیا گیا۔ یہ بات قاری کے ذہن میں تشنگی پیدا کرتی ہے۔ اردو جاننے والے تمام قارئین، عربی ذبان سے بھی واقفیت رکھتے ہوں، ایسا ضروری نہیں۔ اس لئے ہماری رائے میں عربی متن کا اردو ترجمہ بھی ساتھی پیش کیا جانا چاہئے۔ یہ ایسا پہلو ہے جس کی طرف اس کتاب کے ناشر کو توجہ دینی چاہئے تھی۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے ارنسٹ ہمنگ وے کی کتاب “دی اولڈ مین اینڈ دی سی * ” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

The old man and the sea by Ernest Hemingway *

Advertisements

2 thoughts on “118- عالم اسلام کی روحانی صورتحال از اسرار عالم”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s