091- جنگ سنڈے میگزین

جنگ سنڈے میگزین

Jang sunday magazineناشر: روزنامہ جنگ

پاکستان میں ماہانہ کئی ہرچے شائع ہوتے ہیں جو ادبی اور غیر ادبی دونوں طرح کے قارئین کے ذوق کی بھر پور تسکین کرتے ہیں۔ ملک میں کئی اخبارات بھی شائع ہوتے ہیں۔ یہ اخبارات روزانہ کی خبروں کے علاوہ اپنے ہفتہ وار میگزین بھی پیش کرتے ہیں۔ ان میگزین میں مختلف موضوعات پہ مضامین اور تحاریر شامل کی جاتی ہیں۔ یہ میگزین عوام میں خاصے مقبول ہیں۔ کتابستان میں آج ہم روزنامہ جنگ کے زیر اہمتام شائع ہونے والے ہفت روزہ میگزین کی بات کریں گے۔ یہ میگزین “جنگ سنڈے میگزین” کے نام سے ہر اتوار کو جنگ اخبار کے ساتھ شائع ہوتا ہے۔

جنگ میگزین میں عموماً بیس سے پچیس صفحات موجود ہوتے ہیں۔ صفحات کی تعداد موقع کے حساب سے زیادہ اور کم بھی ہو سکتی ہے۔ یہ صفحات رنگین ہوتے ہیں جو میگزین کی دل کشی میں اضافہ کرتے ہیں۔ جنگ سنڈے میگزین میں پیش کئے جانے والے مضامین مختلف موضوعات سے متعلق ہوتے ہیں۔ یہ موضوعات اقوام عالم سے لے کے دیہی زندگی کی صورتحال پہ مبنی ہو سکتے ہیں۔ صحت کے متعلق ہدایات، سائنسی مضامین، نئی دریافتیں اور ٹیکنالوجی وغیرہ کے متعلق معلومات بھی شامل کی جاتی ہیں۔ میگزین کا ایک بڑا حصہ حالات حاضرہ کی صورتحال پہ روشنی ڈالنے والے مضامین پہ مشتمل ہوتا ہے جس میں فیچرز، تبصرے اور تجزئے شامل ہوتے ہیں۔ مختلف مشہور سیاسی، ثقافتی، سماجی اور زندگی کے دیگر شعبوں کی ممتاز شخصیات کے انٹرویوز بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ ان انٹرویوز کے ذریعے ان لوگوں کی باتیں اور تجزیات قارئین تک پہنچائے جاتے ہیں۔

جنگ سنڈے میگزین کا ایک دلچسپ سلسلہ قسط وار ناول کا ہے۔ اس سلسلے کے تحت کسی مشہور مصنف کا ایک ناول ہر ہفتے قسط وار پیش کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے کے تحت کئی مشہور ناول سامنے آئے ہیں جن میں ہاشم ندیم صاحب کے تحریر کردہ عبداللہ، مقدس اور پری زاد شامل ہیں۔ اسی طرح ماضی میں عنبر ناگ ماریہ کے عنوان سے ایک ماورائی ناول بھی عوام میں بہت مقبول ہوا۔

جنگ سنڈے میگزین میں خواتین، گھر اور گھر ہستی کے لئے بھی ایک صفحہ مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ قارئین کی لکھی ہوئی تحاریر جنگ ڈائجسٹ کے زمرے کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔ میگزین میں ایک سلسلہ نئی شائع شدہ کتب کے تعارف و تبصرے کا بھی ہے۔ یہ سلسلہ خاص طور پہ نئے مصنفین کے لئے بہت مفید ہے جن کی کتب کا تعارف اس سلسلے کے ذریعے سے قارئین تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سلسلہ ان قارئین کے لئے بھی موثر ہے جو نئی شائع ہونے والی کتب سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔

المختصر جنگ سنڈے میگزین ایک ہمہ جہت میگزین ہے جس میں مختلف قسم کے قارئین کی دلچسپی کا سامان موجود ہے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے پروفیسر احمد رفیق اختر کی کتاب “علٰمٰت ” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s