085- کرنیں از شفیق الرحمٰن

کرنیں از شفیق الرحمٰن

KIRNAINمصنف: شفیق الرحمٰن

صنف: اردو ادب، افسانے

صفحات: 144

قیمت: 180 روپے

ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

ISBN-10: 969-35-1220-0

ISBN-13: 978-969-35-1220-5

شفیق الرحمٰن ایک مشہور مزاح نگار اور افسانہ نویس ہیں۔ آپ پیشے کے اعتبار سے ایک میڈیکل ڈاکٹر تھے اور پاکستانی فوج کے ساتھ منسلک تھے، اس کے باوجود آپ کی ادبی کاوشیں کسی بھی باقاعدہ ادیب سے کم نہیں ہیں۔ آپ کے قلم سے کئی کتب نکل چکی ہیں جنہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔ ان میں کرنیں، حماقتیں، مزید حماقتیں، دریچے، انسانی تماشہ وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کی تحریریں شگفتگی، مزاح اور سادگی سے بھر پور ہوتی ہیں جو پڑھنے والے کے ذہن پہ خوشگوار اثر چھوڑتی ہیں۔

کتابستان میں آج آپ کی کتاب “کرنیں” پہ بات ہونے والی ہے۔ یہ آپ کی سب سے پہلی کتاب ہے جو آپ نے میڈیکل کالج میں داخلے سے بھی پہلے لکھی تھی۔ کتاب کا حجاب امتیاز علی صاحب کا لکھا ہوا ہے جو انہوں نے سن 1942 میں تحریر کیا تھا۔ کرنیں، افسانوں کی کتاب ہے۔ اس میں کل سات افسانے موجود ہیں جن کے عنوانات ہیں:

شکست، فاسٹ باؤلر، کرنیں، گرمیوں کی چھٹیاں، لیڈی ڈاکٹر، وسعت اور ثروت۔

ان افسانوں میں شائستگی، مزاح، بے ساختگی، شگفتگی کے ساتھ ساتھ رومان کا عنصر بھی موجود ہے جو ان افسانوں کو کہیں سے بور نہیں ہونے دیتا اور قاری کی دلچسپی برقرار رکھتا ہے۔ کرنیں ایک ایسا افسانوی مجموعہ ہے جو اپنے قارئین کو کسی صورت مایوس نہیں کرے گا۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے ڈین براؤن کی کتاب “ڈیجیٹل فورٹریس*” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

*Digital fortress by Dan Brown

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s