079- April lady by Georgette Heyer

April lady by Georgette Heyer

April ladyمصنفہ: جیورجٹ ہیئر

صنف: ناول، انگریزی ادب

سن اشاعت: 1957

جیورجٹ ہیئر، ایک مشہور برطانوی انگریز ادیبہ تھیں جن کی وجہ شہرت رومانوی کہانیاں ہیں۔ آپ کا انتقال 1974 میں ہوا۔ آپ کئی مشہور ناولوں کی مصنفہ ہیں۔ کتابستان میں آج پہلی بار آپ کے ناول پہ بات ہونے جا رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں مزید ناول بھی کتابستان کا حصہ بنیں گے۔

“اپریل لیڈی” ایک رومانوی داستان ہے جس میں 1813 کا زمانہ دکھایا گیا ہے۔ یہ ہیلن کارڈروس کی کہانی ہے جو ایک امیر آدمی “ارل آف کارڈروس” کی بیوی ہے۔ ہیلن بذات خود بھی ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی لیکن بدقسمتی سے اس کے والد اور بھائی اپنے خاندانی وقار کو برقرار نہیں رکھ سکے اور بدحالی کا شکار ہو گئے۔

ہیلن ایک نوجوان اور خوبصورت خاتون تھی جس کو پہلی دفعہ دیکھتے ساتھ ہی ارل نے پسند کر لیا تھا اور شادی کے لئے پیغام بھجوا دیا تھا۔ لیکن کہانی کچھ غلط فہمیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ ارل کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہیلن نے اس سے شادی اپنے خاندانی قرضوں کی ادائیگی اور بھائی کی مالی امداد کی خاظر کی ہے۔ دوسری طرف ہیلن کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ارل اس سے محبت نہیں کرتا بلکہ وہ کسی اور عورت کو پسند کرتا ہے۔ یہیں سے دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ ہیلن کم عمر تھی، معاملات سمجھنے سے قاصر تھی، دوسری طرف ارل اپنی بیوی کی طرف سے شکوک میں مبتلا تھا۔ تاہم دونوں کی کہانی مختلف موڑوں سے گزر کر سیدھی ہو جاتی ہے اور غلط فہمیاں دور ہو جاتی ہیں۔ اور ناول کا اختتام اس مشہور لائن کی نمائندگی کرتا ہے جو یہ کہتی ہے کہ “پھر وہ دونوں ہنسی خوشی رہنے لگے۔”

اپریل لیڈی ایک سادہ رومانوی کہانی ہے جس میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والی غلط فہمی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ تاہم اس ناول کی کہانی، جورجیٹ ہیئر کے ہی ایک دوسرے ناول سے ملتی جلتی ہے جس کا عنوان ہے The convenient marriage

جن قارئین نے یہ دوسرا ناول پہلے سے پڑھا ہوگا انہیں “اپریل لیڈی”‘ پڑھ کے نئے پن کی کمی محسوس ہو سکتی ہے تاہم پہلی دفعہ پڑھنے والوں کے لئے یہ ایک ہلکا پھلکا ناول ہے جو مزاج پہ کسی قسم کی گرانی پیدا نہیں ہونے دیتا۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتےعنیزہ سید کی کتاب “شب آرزو کا عالم” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

Advertisements

2 thoughts on “079- April lady by Georgette Heyer”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s