078- سفال گر از بشریٰ سعید

سفال گر از بشریٰ سعید

Safalgar-by-bushra-saeedمصنفہ: بشریٰ سعید

صنف: ناول، پاکستانی ادب

صفحات: 400

قیمت: 600 روپے

سن اشاعت: 2012

ناشر: القریش پبلی کیشنز، لاہور

ISBN: 978-969-602-046-2

بشریٰ سعید معروف لکھاری ہیں جن کے قلم سے نکلی ہوئی تحاریر باقاعدگی سے مختلف ڈایجسٹوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ آپ کے قلم سے کئی ناول اور ناولٹ نکل چکے ہیں جن میں سفال گر کے علاوہ جذام، اماوس کا چاند، ہن بادل وار برس ڈھولا وغیرہ شامل ہیں۔ ہم نے کتابستان میں گزشتہ صفحات میں خواہش ظاہر کی تھی کہ پاکستانی خواتین مصنفات اپنے چند محدود موضوعات سے باہر نکلیں اور دیگر موضوعات کو بھی اپنا موضوع بنائیں۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہم بشریٰ سعید صاحبہ کو ان مصنفات میں شامل کر سکتے ہیں جن کا لکھا ہوا، روایتی انداز سے ہٹ کے ہے۔ آپ کے موضوعات گرچہ مقامی ہیں لیکن ان کو پیش کرنے کا انداز بےحد عمدہ ہے۔ آپ کے معاملات کو دیکھنے کا نظریہ اور پیش کرنے کا انداز بہت منفرد ہیں اور یہی بات آپ کی تحریروں کو ایک ممتاز مقام دلاتی ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں آپ ایک بڑی مصنفہ کے طور پہ مانی جائیں گی۔

سفال گر، ایک طویل ناول ہے، جو خواتین کے ایک پرچے میں ماہوار شائع ہوتا رہا ہے۔ اس ناول نے بہت مقبولیت حاصل کی اور اس کے مکمل ہونے کے بعد اسے کتابی شکل میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔ بشریٰ سعید صاحبہ نے کتاب کا انتساب مشہور روسی مصنف لیو ٹالسٹائی کے نام کیا ہے۔ یقیناً یہ ناول اس کا حقدار بھی ہے۔ سفال گر کے بارے میں مصنفہ کا خود کا کہنا یہ ہے کہ

” انسان شخصی ارتقاء کے ابتدائی ادوار میں “گیلی مٹی” کی مانند ہوتے ہیں۔ جنہیں معاشرے کا “کمہار” تربیت کے “چاک” پہ دھرتا ہے اور بازار حیات کی “مانگ” کو مدنظر رکھ کر اپنی نیت اور چاہت کے ہاتھوں سے ایک خاص سانچے میں ڈھالتا ہے۔ اس قالب سازی کے دوران اس کی “انگلیاں” ہر برتن کے بدن پہ ریتوں، رواجوں، مذہب، سیاست، جذبوں اور سرابوں کی ان گنت پیچیدہ تحریریں رقم کرتی ہیں۔ اس ناول کے متعلق مشہور مصنفہ عنیزہ سید نے اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا ہے۔

Safalgar-review

عنیزہ صاحبہ کی رائے کے بعد اختلاف کی گنجائش نہین رہ جاتی۔ ہمارے نزدیک بھی سفال گر ایک بہترین ناول ہے جو اپنے اندر ایک مکمل مفہوم رکھتا ہے۔ اس ناول کو محض کہانی سمجھ کے پڑھنا، اس کے ساتھ ناانصافی ہوگی بلکہ اس کو تسلی کے ساتھ پڑھنا چاہئے۔ مصنفہ نے مختلف کرداروں اور واقعات کی مدد سے اپنا نقطہ نظر پیش کرنے میں بہت عمدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ قاری اس ناول کو پڑھ کے مایوس نہیں ہوں گے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے جیورجیئٹ ہیئر کی کتاب “اپریل لیڈی*” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

  • April lady

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s