076- Are you afraid of dark? by Sidney Sheldon

Are you afraid of dark? by Sidney Sheldon

Are You Afraid of The Darkمصنف: سڈنی شیلڈن
زبان: انگریزی
صفحات: 161

آر یو آفریڈ آف ڈارک؟ مشہور مصنف سڈنی شیلڈن کے قلم سے نکلا ہوا آخری شاہکار ہے جو سن 2004 میں منظر عام پہ آیا۔ ناول نے حسب معمول مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے اور بیسٹ سیلر ناولوں میں شامل ہوا۔ ہم نے کتابستان کے ہی صفحات میں ذکر کیا تھا کہ علیم الحق حقی صاحب نے اپنے ناول “دجال” کے آخری حصے کی کہانی اس ناول سے لی ہے۔ اس لئے وہ قارئین، جنہوں نے دجال کا پہلے مطالعہ کیا ہوا ہے انہیں یہ ناول نیا محسوس نہیں ہوگا۔

سڈنی شیلڈن کے اس ناول میں وہ تمام اجزاء شامل ہیں جن کے لئے وہ مشہور ہیں، جیسے سسپنس، رومانس، تھرل، وغیرہ۔ ناول کا آغاز چار قتل کی وارداتوں سے ہوتا ہے۔ یہ قتل دنیا کے مختلف حصوں میں پوئے اور بظاہر ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا۔ لیکن چاروں مقتولوں میں ایک بات مشترک تھی اور وہ یہ کہ وہ ایک ہی مشہور کمپنی کے لئے کام کر رہے تھے۔ ان میں سے دو مقتولین کی بیواؤں کو اس کمپنی کے مالک نے ملنے کے لئے بلایا اور یہیں سے تھرل کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ ان خواتین کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ان کی جان کے پیچھے ہے اور شاید وہ کوئی ایسا راز جانتی ہیں جو ان کے شوہروں کے کاموں سے منسلک ہے۔ اور اسی راز کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی۔

سڈنی شیلڈن نے اس ناول میں موسمیاتی جنگ کا ذکر پیش کیا ہے۔ انسان ایک عرصے سے موسم پہ کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کوشش کے پیچھے ایک طرف تو جہاں انسانیت کی بھلائی کا خیال ہے کہ اس سے کوئی بھی خطہ قحط سالی اور تباہی کا شکار نہیں ہوگا وہیں بہت ساری حکومتیں موسم پہ اس لئے بھی قبضہ کرنا چاہتی ہیں کہ اس کے ذریعے اپنے دشمنوں کو گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کر دیں۔ اس ناول میں ولن کے قبضے میں ایسی ہی ایک موسم کنٹرول کرنے والی مشین ہے۔ جس کو وہ اپنے مضموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم اس کی راہ میں دو بیوہ خواتین رکاوٹ بن جاتی ہیں۔


ناول کی کہانی کس طرح آگے بڑھتی ہے اس کے لئے تو ناول ہی پڑھنا پڑھے گا۔ تاہم کہانی کا سسپنس سڈنی شیلڈن اسٹائل کا ہی ہے یعنی بہترین۔ بہت سے لوگوں کو اس ناول کی کہانی اتنی متاثر کن نہیں لگی جتنی شیلڈن کے دیگر ناولوں کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی یہ ناول ہاتھ میں ایک دفعہ لینے کے بعد بنا پڑھے واپس رکھنا مشکل ہوگا۔ موسمیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے جنون کے بارے میں جاننے کے لئے بھی ایک اچھا ناول ہے۔ 

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے رحیم گل کی کتاب جنت کی تلاش کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

***************

Sydney Sheldon کے قلم سے مزید

The memories of midnight by Sidney Sheldon

دی اسٹارز شائن ڈاؤن (The Stars Shine Down) از سڈنی شیلڈن (Sidney Sheldon)

The sky is falling by Sidney Sheldon

Advertisements

One thought on “076- Are you afraid of dark? by Sidney Sheldon”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s