074- دہشت گرد۔۔۔ ؟ از قمر عبداللہ

دہشت گرد۔۔۔ ؟ از قمر عبداللہ

Dehshat Gardمصنف: قمر عبداللہ

صفحات: 112

قمیت: 150 روپے

سن اشاعت: 2010

ناشر: ادارہ پنجابی لکھاریاں جیا موسیٰ شاہدرہ لاہور

قمر عبداللہ صاحب سے ہمارا پہلا تعارف اس کتاب کے ذریعے سے ہی ہوا ہے۔ تاہم کتاب میں آپ کے بارے میں ڈاکٹر اطہر قسیم صدیقی اور پروفیسر ارشد اقبال ارشد، ایڈیٹر ماہنامہ “لکھاری” لاہور کی رائے اور تعارف موجود ہے جسے پڑھ کے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ آپ کی پہلی تصنیف نہیں ہے بلکہ آپ کی مزید ادبی تخلیقات بھی موجود ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی ہمیں ان سے بھی آگاہی حاصل ہوسکے گی اور ہم کتابستان میں ان کے متعلق بھی گفتگو کر سکیں گے۔

دہشت گرد ایک ناولٹ ہے۔ 112 صفحات پہ مشتمل یہ ایک چھوٹی سی کہانی ہے جو ایک یا دو نشستوں میں باآسانی مکمل کی جا سکتی ہے۔ ناولٹ کا عنوان اس کے موضوع کے عین مطابق ہے۔ یہ آج کے دور کے سب سے سنگین مسئلے یعنی دہشت گردی سے متعلق ہے۔ تاہم عنوان کے ساتھ موجود سوالیہ نشان بہت اہم ہے کیونکہ یہ وہ سوال ہے جو مصنف اپنی کتاب کے قارئین سے کر رہے ہیں۔ ناولٹ میں ایک ایسے شخص کی کہانی پیش کی گئی ہے جسے میڈیا اور حکومت دہشت گرد قرار دے دیتے ہیں تاہم آیا وہ دہشت گرد تھا یا نہیں۔ اس کا فیصلہ قاری خود کرے گا۔

مطالعے کے دوران مصنف کا انداز بہت سلجھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ ناول پاپولر ادب کے لازمی جزیات سے پاک ہے۔ یہ ایک ایسے درد مند دل رکھنے شخص کے قلم سے نکلی ہوئی داستان معلوم ہوتی ہے جو آج کل کے حالات اور خصوصاً اس دور میں معصوموں کو مجرم سمجھنے اور قرار کی جو روش چل نکلی ہے، کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنا چاہتا ہے۔ کہانی سادگی سے بیان کی گئی ہے لیکن پڑھنے والے پہ گہرا اثر چھوڑتی ہے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے بانو قدسیہ کی کتاب “مرد ابریشم” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s