070- بنیادی انحراف از پروفیسر احمد رفیق اختر

بنیادی انحراف از پروفیسر احمد رفیق اختر

Bunyadi inherafتالیف: سید انجم محمود گیلانی

صفحات: 272

قیمت: 450 روپے

ناشر: سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

پروفیسر صاحب کے تعارف میں ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ آپ کے مطابق اسلام کے ایک جھوٹے مذہب قرار پانے کے لئے صرف ایک غلطی نکال لینا ہی کافی ہے۔ آپ کے کہنے کے مطابق آپ کئی سالوں سے اس کوشش میں ہیں کہ آپ قرآن پاک میں سے صرف ایک غلطی پکڑ لیں تاہم کئی سالوں سے اس کوشش میں مبتلا ہونے کے باوجود آپ کو ناکامی حاصل ہوئی ہے۔ آپ نے جتنی اس کی کوشش کی ہے اتنا ہی آپ کا اور قرآن کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔ یہی پیغام آپ کی تمام تحریروں میں موجود ہے اور یہ پڑھنے والے میں مذہب کی نئی جوت جگانے کا کام کرتی ہیں۔

آج جس کتاب پہ گفتگو ہو گی اس کا عنوان ہے “بنیادی انحراف”۔ یہ پروفیسر صاحب کی تقریروں، نشستوں اور خطابوں پہ مشتمل ہے جس کو سید انجم محمود گیلانی صاحب نے تالیف کیا ہے۔ کتاب کا انتساب اس تجسس کے نام کیا گیا ہے جس کی آخری منزل اللہ تعالیٰ کی شناخت ہے۔ کتاب میں کل پانچ ابواب ہیں، یا یوں کہیں کہ پروفیسر صاحب کی پانچ نشستوں کی کاروائی پیش کی گئی ہے۔ ان ابواب کے بعد وہاں کئے گئے سوالات و جوابات کا حصہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ ان ابواب کے عنوانات یوں ہیں:

بنیادی انحراف دین اور سیاست کے تناظر میں، مذہب انسانی ارتقاء میں مددگار یا رکاوٹ، عقل اور عشق۔۔۔ موافقت یا مخاصمت، یوکے میں پروفیسر صاحب کے ساتھ ایک نشست، دوسری نشست۔

عنوانات پہ ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جدید انسان کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کو مخاطب کیا گیا ہے۔ آج کا انسان سائنسی ترقی کے بعد مذہب کو لے کے جن الجھنوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہے، انہی کے حل کے لئے ان کی رہنمائی کی کوشش کی گئی ہے۔ بنیادی انحراف سے مراد قرآن کی بنیادی تعلیم اور مقصد سے دوری ہے۔ قرآن پاک، اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اس نے خود اٹھائی ہے۔ اس وجہ سے قرآن پاک آج بھی جوں کا توں موجود ہے تاہم اس کی تعلیمات کی وضاحت میں تحریف آ گئی ہے۔ ہر مفکر، فلاسفی اور عالم دین میں مذہب کی تفسیر اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق کی ہے جس کی وجہ سے بنیادی تعلیم ایک ہونے کے باوجود معانی و مطالب میں تحریف آ چکی ہے۔ کتاب کا پہلا باب اسی موضوع کا احاطہ کرتا ہے اور قرآن کی حقانیت کو ثابت کرتا ہے۔ کتاب کے تمام ابواب ہی پڑھنے لائق ہیں اور ان کا چند الفاظ میں بیان کرنا یہاں ممکن نہیں۔ حق و سچ کے متلاشی ذہنوں کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے عمیرا احمد کی کتاب “لاحاصل” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

***************

پروفیسر احمد رفیق اختر کے قلم سے مزید

کشتِ زربار از پروفیسر احمد رفیق اختر

Advertisements

One thought on “070- بنیادی انحراف از پروفیسر احمد رفیق اختر”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s