066- زاویہ (اول) از اشفاق احمد

زاویہ اول از اشفاق احمد

zaviaمصنف: اشفاق احمد

جس طرح بانو قدسیہ صاحبہ کے تعارف کے لئے یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ آپ اشفاق احمد صاحب کی شریک حیات ہیں، اسی طرح اشفاق احمد صاحب کے تعارف کے لئے بھی یہ بتانا ضروری نہیں کہ آپ بانو قدسیہ صاحبہ کے مجازی خدا ہیں۔ زاویہ اول، اشفاق احمد صاحب کے ٹیلی ویژن پروگرام زاویہ کے متن پہ مبنی کتاب ہے۔ اشفاق احمد صاحب کا یہ پروگرام پاکستان ٹیلی ویژن سے پیش کیا گیا اور اپنی منفرد پیشکش اور اشفاق احمد صاحب کی میزبانی کی وجہ سے بےحد مقبول ہوا، یہاں تک کہ اس کو کتابی شکل میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ زاویہ نامی اس کتابی سلسلے کے تین حصے ہیں، زاویہ اول، زاویہ دوم اور زاویہ سوم۔ آج اس کے پہلے حصے یعنی زاویہ اول کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

زاویہ اول میں، کل 47 پروگراموں کا متن شامل ہے۔ ہر پروگرام اپنے موضوع کے اعتبار سے مختلف ہے۔ان پراگراموں میں اشفاق احمد صاحب نے اپنی زندگی کے قصوں سے حکمت اور سمجھداری کی وہ باتیں بتائی ہیں جو ان کی زندگی کے سبق اور حاصل ہیں۔ زاویہ کے اکثر اقتباسات فیس بک پہ بھی شئر کئے جاتے ہین اور بڑی باقاعدگی سے پڑھنے کو ملتے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ اشفاق صاحب کی باتیں لوگوں کے لئے بڑی متاثر کن ہیں اور وہ ان کی زندگی کے اسباق سے اپنے لئے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ اس کتاب میں اشفاق احمد صاحب کے بابوں کا بڑا ذکر ہے، ایک مثبت اپروچ ہے جو زندگی کو ایک نئے نظرئے سے دیکھنے کی راہ سجھاتی ہے۔ کتاب میں موجود 47 موضوعات پہ علیحدہ علیحدہ بات کرنا ممکن نہیں، تاہم یہ کتاب ایسی ہے کہ اس میں ہر ایک کے لئے کچھ نہ کچھ رہنمائی موجود ہے اس لئے قاری کو ایک دفعہ یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہئے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔آپ بھی اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے دیں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے واشنگٹن ارونگ کی کتاب “دی لیجنڈ آف سلیپی ہالو*” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

* The legend of sleepy hollow by Washington Irving

Advertisements

2 thoughts on “066- زاویہ (اول) از اشفاق احمد”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s