059- اسرار حیات از سید فیاض بخاری

اسرار حیات از سید فیاض بخاری

مصنف: سید اسرار بخاری
صفحات: 238
قیمت: 270 روپے
سن اشاعت: 2003
ناشر: فیض الاسلام پرنٹنگ پریس، راولپنڈی
ISBN: 969.8768

سید فیاض بخاری صاحب کی لکھی ہوئی کتاب اسرار حیات، زندگی کے بھیدوں سے پردہ اٹھاتی ہے۔ مصنف سے ہماری پہلی واقفیت اس کتاب کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔ غالباً یہ ان کے قلم سے نکلی ہوئی پہلی کتاب ہے۔ تاہم کتاب کے موضوع سے مصنف کی سنجیدگی اور کائنات کے پراسرار بھیدوں میں ان کی دلچسپی آشکار ہوتی ہے۔ کتاب کے آغاز میں کچھ احباب کی رائے بھی شامل کی گئی ہے اور ان تمام نے مصنف کی اس کاوش کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

اگر وسیع اور عام فہم انداز میں بات کی جائے تو اسرار حیات کا موضوع اسلام اور سائنس ہے۔ تاہم کتاب کا موضوع زندگی کے بھیدوں کی وضاحت ہے۔ مصنف نے اس وضاحت کے لئے مذہب کا سہارا لیا ہے اور زندگی کے معاملات کی اسلامی تفصیلات اور معلومات کی روشنی میں وضاحت کی ہے۔ انسان کو کائنات میں اشرف المخلوقات کا درجہ حاصل ہے۔ یہ درجہ اسے  عطا کی گئی “عقل” کی وجہ سے ملا ہے۔ اب انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی عقل استعمال کرکے کائنات کے بارے میں غور و خوص کرے اور اپنے رب کے نظام کو پہچانے۔ مصنف کی لکھی ہوئی کتاب ایک ایسی ہی کاوش ہے۔ مصنف کے بقول یہ کتاب بھرپور غور و خوص، مطالعے اور تحقیق کے بعد لکھی گئی ہے، اور ایسا ہے بھی۔ کتاب میں مصنف نے اس عجوبہ کائنات کے ہر پہلو پہ روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے اور اسے وضاحت سے بیان کیا ہے۔

کتاب میں کل آٹھ ابواب ہیں۔ جن کے عنوانات ہیں:
کائنات کی ابتداء کیسے ہوئی؟، عناصر حیات، آفرینش کائنات کا مقصد، جہان جمادات و نباتات، جہان حیوانات، خشکی کے جانور، انسان، کلوننگ اور اسرار حیات۔

دو سو سے زائد صفحات پہ محیظ اس کتاب میں تشنہ ذہنوں کے کئی سوالات کے جوابات موجود ہے۔ اسلام اور سائنس کی مماثلت کے بارے میں جاننا چاہنے والوں کے لئے یہ ایک اچھی کتاب ہے۔ کتاب میں مصنف نے جگہ جگہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ذکر کیا ہے اور اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس کا کوئی بھی کام حکمت سے خالی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کو ان کے کام کی جزاء دے۔ آمین۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے Khaled Hosseini کی کتاب “A thousand splendid suns” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s