035۔ موت کے خطوط (The ABC murders) از اگاتھا کرسٹی (Agatha Christie)

موت کے خطوط (The ABC murders) از اگاتھا کرسٹی (Agatha Christie)

نام ترجمہ: موت کے خطوط
مترجم: مقبول جہانگیر
صفحات: 250

اگاتھا کرسٹی کا نام جاسوسی کی دنیا میں نیا یا گمنام نہیں ہے۔ اپنے لکھے ہوئے ناولوں کی بنیاد پہ آپ کو جرائم کی دنیا کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ وکی پیڈیا کے مطابق آپ شیکسپیر کے بعد دنیا کی دوسری بہترین مصنف ہیں۔ اسی بات سے آپ کے کام کی مقبولیت کا اندازہ بآسانی کیا جا سکتا ہے۔ جرائم کی دنیا کے بارے میں اور دیگر جاسوسی ناول آپ نے اتنی مہارت سے لکھے ہیں کہ بہت سارے اساتذہ اپنے طالبعلموں کی ذہنی مشقوں کے لئے آپ کے ناولوں سے سوالات منتخب کرتے ہیں۔

زیر گفتگو ناول The ABC murders اگاتھا کرسٹی کی ہرکوئل پوئرو سیریز کا ناول ہے۔ اس ناول کا اردو میں ترجمہ “موت کے خطوط” کے عنوان سے مقبول جہانگیر صاحب نے پیش کیا ہے جو ایک ماہر ترجمہ نگار ہیں۔ اگاتھا کرسٹی کو پڑھنے والے ہرکوئل پوئرو سیریز سے یقیناً واقف ہوں گے۔ ہرکوئل پوئرو جاسوسی سیریز کا مرکزی کردار ہے اور ایک سراغرساں ہے۔ یہ بالکل ویسا ہی کردار ہے جیسا کہ شرلاک ہومز کا کردار تھا یا اردو میں ابن صفی کے قلم سے نکلا ہوا عمران۔

موت کے خطوط کی کہانی ایک ایسے جنونی قاتل کے بارے میں ہے جس نے مختلف لوگوں کو قتل کرنے کا ایک منصوبہ بنایا تھا۔ اپنے شکار کا انتخاب اس نے انگریزی حروف تہجی کی بنیاد پہ کیا تھا یعنی پہلے مقتول کے نام کا پہلا حرف “اے” ہوگا، دوسرے مقتول کا “بی” اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس شاطر قاتل کی انتہا یہ تھی کہ ہر اقدام قتل سے پہلے وہ ایک خط ہرکوئل پوئرو کو بھی لکھتا تھا جس میں اسے قتل کی جگہ اور تاریخ سے آگاہ کر دیا کرتا تھا اور اسے چیلنج کرتا تھا کہ ہے ہمت تو آؤ اور مجھے روک کے دکھاؤ۔

آیا یہ قاتل قتل کی پوری حروف تہجی مکمل کرنے میں کامیاب رہا، یا اس سے پہلے ہی پکڑا گیا۔ نیز ہرکوئل پوئرو نے ان خطوط کے جواب میں کس طرح تحقیقات کیں اور قاتل کو کیسے شناخت کیا، اس بارے میں جاننے کے لئے تو ناول ہی پڑھنا پڑے گا۔ کہانی تیز رفتار ہے اور بہت سہولت سے ہرکوئل پوئرو کی تحقیقات کو لے کے آگے بڑھتی ہے۔ تمام تحقیقات کے دوران قاری خود کو ہرکوئل پوئرو کے ساتھ ہی محسوس کرتا ہے اور ہر قدم کے بعد اگلا قدم جاننے کے لئے خود کو بےتاب محسوس کرتا ہے اور یہی اگاتھا کرسٹی کے قلم کا کمال ہے۔ مترجم نے ترجمے کے ساتھ بھرپور انصاف کیا ہے۔ سسپنس پسند کرنے والوں کے لئے اچھی کتاب ہے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے مولانا کوثر نیازی کی کتاب “اور لائن کٹ گئی” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

Advertisements

One thought on “035۔ موت کے خطوط (The ABC murders) از اگاتھا کرسٹی (Agatha Christie)”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s