030۔ دی اسٹارز شائن ڈاؤن (The Stars Shine Down) از سڈنی شیلڈن (Sidney Sheldon)

دی اسٹارز شائن ڈاؤن (The Stars Shine Down) از سڈنی شیلڈن (Sidney Sheldon)

زبان: انگریزی
مصنف: سڈنی شیلڈن
صفحات: 442

کتابستان میں آج کا زیر گفتگو ناول The Stars Shine Down،مشہور مصنف سڈنی شیلڈن کا ایک بیسٹ سیلر ناول ہے۔ ناول کا مرکزی کردار لارا کیمیرون ہے۔ لارا ایک سیلف میڈ عورت ہے جس نے محنت اور زور بازو سے دنیا میں اپنے لئے مقام بنایا ہے۔ لارا کو بچپن میں انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی والدہ اس کی پیدائش کے وقت ہی فوت ہو گئی تھیں اور اس کے باپ کو کسی اولاد کی ضرورت نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ ماں کے ساتھ ساتھ باپ کی شفقت سے بھی محروم رہی۔ یہی وجہ تھی کہ وہ بہت جلد دنیا میں زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنا اور اپنا راستہ بنانے کا طریقہ سیکھ گئی تھی۔ اپنے والد کی وفات کے بعد لارا نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں قدم رکھا جو اصل میں مردوں کی دنیا تھی۔ اپنے پہلے پراجیکٹ کے لئے اس نے بےحد محنت کی تاہم اپنے پہلے پراجیکٹ کے لئے فنڈز اسے اس کی محنت کی بنا پہ نہیں بلکہ ایک بینکار کی ذاتی خواہشات پوری کرنے کی وجہ سے حاصل ہوئیں۔ لیکن اس کے بعد اس نے پیچھے مڑ کے نہیں دیکھا اور کامیابیوں پہ کامیابیاں حاصل کرتی چلی گئی یہاں تک کہ اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پہ وہ کیمیرون انٹرپرائز کی مالکہ بن چکی تھی اور اس کا نام رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں کامیابی کا نشان تھا۔

دی اسٹار شائن ڈاؤن لارا کیمرون کے بچپن سے لے کر کامیابی کے سفر کی داستان ہے۔ اس کی مسلسل کوششوں کا بیان ہے۔ تاہم لارا نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے کئی غلط اور ناجائز طریقے بھی استعمال کئے ناول میں جہاں اسے ایک معصوم لڑکی کے طور پہ پیش کیا گیا وہیں اپنا کام نکلوانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک ایسی عورت بن گئی جو اپنے مقصد کے حصول کے لئے بہت کچھ کر سکتی تھی، تاہم اس کی تمام کوششیں ذہنی حربوں تک ہی محدود رہیں، گرچہ اس کے جرائم پیشہ لوگوں سے بھی تعلقات رہے لیکن وہ کسی قتل کی واردات میں شامل نہیں ہوئی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ناول پڑھتے ہوئے قاری لارا کیمرون کے ساتھ ہمدردی محسوس کرتا ہے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے اس کے فراڈ، دھوکوں اور حربوں کے باوجود اسے ایک معصوم لڑکی ہی تصور کرتا ہے جسے اس دنیا میں حفاظت کی ضرورت ہے۔ یہ سڈنی شیلڈن کے قلم کا بھی کمال ہے کہ وہ کسی بھی مقام پہ اپنی ہیروئن کو پڑھنے والوں کی نظروں سے گرنے نہیں دیتا۔ لارا کا کردار، اس کے ایکشنز، سوچ سب کچھ مصنف نے بہت اچھی طرح واضح کیا ہے۔

بہت سے لوگوں کو یہ ناول ایک رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر کی آپ بیتی کی طرح معلوم ہوتا ہے۔ کسی حد تک یہ بات درست بھی ہے کیونکہ اس میں لارا کے پراجیکٹس کی کافی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ تاہم لارا کے کردار کی حساسیت ناول کو کہیں بھی بور نہیں ہونے دیتی۔ ناول کا سسپنس شیلڈن کے روایتی انداز کا ہے یعنی بہترین ہے۔

سسپنس پسند کرنے والوں کے ایک اچھی تحریر ہے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے پروفیسر احمد رفیق اختر کی کتاب “کشتِ زربار” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

***************

سڈنی شیلڈن کے قلم سے مزید

دی اسکائی از فالنگ (The sky is falling)

Advertisements

3 thoughts on “030۔ دی اسٹارز شائن ڈاؤن (The Stars Shine Down) از سڈنی شیلڈن (Sidney Sheldon)”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s