024۔ اینجلز اینڈ ڈیمنز (Angels and demons) از ڈین براؤن (Dan Brown)

اینجلز اینڈ ڈیمنز (Angels and demons) از ڈین براؤن (Dan Brown)

مصنف: ڈین براؤن
زبان: انگریزی
صفحات: 500

کتابستان کے آج کے بلاگ کا موضوع ایک اور کتاب تھی لیکن پاپائے روم کے حالیہ استعفیٰ اور اس کے بعد نئے پوپ کے چناؤ کے موقع کی مناسبت سے موجودہ کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کتاب کے موضوع سے قطع نظر اس کتاب میں پوپ کے چناؤ کے طریقہ کار کے بارے میں انتہائی تفصیلی انداز میں بتایا گیا ہے۔ چناؤ کے طریقے سے عیسائی قاری تو یقیناً واقف ہوں گے لیکن دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے یا وہ افراد جو اس سے ناواقف ہیں، ان کے لئے یہ کتاب کافی معلوماتی ثابت ہو سکتی ہے۔ اینجلز اینڈ ڈیمنز یعنی “فرشتے اور شیطان” مشہور مصنف ڈین براؤن کا لکھا ہوا ناول ہے جو سن 2000 میں منظر عام پہ آیا اور بیسٹ سیلر ثابت ہوا۔ اس ناول پہ بعد میں ہالی وڈ میں فلم بھی بنائی گئی۔ اینجلز اینڈ ڈیمنز، ڈین براؤن کے رابرٹ لینگڈن (Robert Langdon) سیریز کا پہلا ناول ہے۔ رابرٹ لینگڈن ایک مشہور سمبالوجسٹ symbologist ہے اور اپنے کام میں انتہائی ماہر ہے۔ اس سلسلے کے دو اور ناول بھی منظر عام پہ آ چکے ہیں۔ ان ناولوں کا تعارف بھی آنے والے دنوں میں ان شاء اللہ پیش کیا جائے گا۔

ناول کی کہانی یوں ہے کہ سرن کے ایک انتہائی اہم سائنسدان کا قتل ہو جاتا ہے۔ قاتل مقتول کے سینے پہ ایک سمبل یا نشان بنا جاتے ہیں جس کی وضاحت کرنے کے لئے سرن کا ڈائریکٹر کوہلر رابرٹ لینگڈن کو امریکہ سے سوئٹزر لینڈ بلواتا ہے۔ رابرٹ نشان دیکھ کے حیران ہوتا ہے کیونکہ یہ صدیوں پرانی ایک خفیہ تنظیم الومیناٹی Illuminati کا نشان تھا اور یہ تنظیم عرصہ ہوا ختم ہو چکی تھی۔ اسی سائنسدان کی بیٹی وٹوریا سے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ قاتل یا الومیناٹی دراصل ان کی لیباریٹری سے اینٹی میٹر antimatter کا کنستر چرا کے لے گئے ہیں۔ یہ کنستر 24 گھنٹوں تک اینٹی میٹر کو محفوظ رکھ سکتا ہے اور اس کے بعد یہ تباہ ہو جائے گا۔ اس کی تباہی سے ہونے والا دھماکہ نیوکلئر بم کے دھماکے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔اینٹی میٹر کا یہ کنستر ویٹیکن شہر میں کسی خفیہ جگہ پہ رکھا گیا ہے لیکن اس کے سامنے ایک سیکیوریٹی کیمرہ موجود ہے جو اس کی لائیو وڈیو سیکیوریٹی آفس میں دکھا رہا ہے۔ویٹیکن شہر میں اس دن پاپائے روم کے انتقال کے بعد نئے پاپائے روم کے انتخاب کے لئے کارڈینلز کا اجلاس ہو رہا تھا اور ساری عیسائی دنیا کی نظریں روم کی طرف لگی ہوئی تھیں۔ اس موقع پہ دنیا بھر سے عیسائی ویٹیکن شہر آئے ہوئے تھے۔ ایسے موقع پہ اینٹی میٹر کی طرف سے ہونے والا دھماکہ بے انتہا تباہی لا سکتا تھا۔ رابرٹ لینگڈن اور وٹوریا اس کنستر کو ڈھونڈنے اور بحفاظت سرن واپس لانے کے لئے ویٹیکن شہر کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ اور یہیں سے کہانی کا اصل تھرل شروع ہوتا ہے۔ کہانی بہت تیز رفتار ہے، پورے ناول میں صرف ایک دن کا وقت دکھایا گیا ہے اس لئے انتہائی تفصیلی بھی ہے۔

اینجلز اینڈ ڈیمنز ایک متنازعہ ناول ہے۔ کلیسا اور سائنس کی صدیوں سے جاری جنگ کو اس ناول میں بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ناول میں رومن کیتھولک چرچ کے متعلق پیش کی گئی باتوں سے بہت سے عیسائیوں کی دل شکنی ہونے کا الزام ہے۔ اسی طرح خفیہ تنظیم الومیناٹی کے بارے میں بھی بہت تفصیل سے مصنف نے بیان کیا ہے۔ جہاں خفیہ تنظیم الومیناٹی کے بارے میں بنا کسی ثبوت کے اتنی ساری باتیں بیان کرنا بھی کہانی کو متنازعہ بنا دیتا ہے۔ وہیں بہت سارے لوگوں کے خیال میں الومیناٹی کے بارے میں اتنا بےباکانہ ناول لکھنے کے لئے بھی بہت ہمت کی ضرورت ہے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔

تھرل پسند کرنے والوں کے لئے ایک اچھا ناول ہے۔

کیا آپ اس تبصرے سے متفق ہیں۔اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے بانو قدسیہ کی کتاب “دست بستہ” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

Advertisements

3 thoughts on “024۔ اینجلز اینڈ ڈیمنز (Angels and demons) از ڈین براؤن (Dan Brown)”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s