018۔ مجھے روٹھنے نہ دینا از نگہت عبداللہ

مجھے روٹھنے نہ دینا از نگہت عبداللہ

صفحات: 336
پبلشر:خواتین ڈائجسٹ، اردو بازار کراچی
قیمت: 250 روپے

نگہت عبداللہ کا نام ڈائجسٹ پڑھنے والے قارئین کے لئے نیا نہیں ہے۔ نگہت کے کئی طویل اور مختصر ناول مختلف ڈائجسٹوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ زیر گفتگو ناول ان کے قلم سے نکلا ہوا ایک طویل ناول ہے جو لمبے عرصے تک ڈائجسٹس میں قسط وار شائع ہوتا رہا ہے اور اس کے بعد کتابی صورت میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس ناول پہ ڈرامہ بھی بنایا جا چکا ہے۔


یہ ناول دو مرکزی کرداروں کے گرد گھومتا ہے، شہروز احمد اور ربیعہ۔ ربیعہ ایک ایسی لڑکی ہے روٹھنے سے ڈرتی ہے۔ اسے لگتا ہے کہ اگر وہ کسی سے روٹھ گئی تو اس شخص کی موت واقع ہو جائے گی۔ ربیعہ، غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک خوب صورت اور خوب سیرت لڑکی ہے جو اپنی سہیلی کے بھائی، ثاقب حسن کی محبت میں گرفتار ہے۔


ناول کا دوسرا مرکزی کردار شہروز احمد، ثاقب حسن کا دوست ہے۔ ثاقب حسن کی بیرون ملک روانگی کے موقع پہ شہروز احمد، ثاقب کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کی محبت یعنی ربیعہ سے نکاح کر لیتا ہے اور ثاقب سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ ربیعہ اس کے پاس ثاقب کی امانت کے طور پہ رہے گی اور اس کی وطن واپسی پہ وہ اسے ثاقب کے لئے طلاق دے دے گا۔ اور یوں شہروز اور ربیعہ میاں بیوی ہونے کے باوجود اجنبیوں کی طرح رہنا شروع کرتے ہیں۔


ربیعہ اور شہروز کی زندگی میں آگے جا کے کیا ہوا، کیا ثاقب حسن واپس آیا اور آیا اس کی واپسی پہ ربیعہ کی اس سے شادی ہوئی، اور ان جیسے کئی سوالات کے جوابات جاننے کے لئے ناول ہی پڑھنا پڑے گا۔ تاہم ناول کی کہانی اور مرکزی خیال غیر حقیقی اور غیر فطری ہیں جن سے قاری وقتی فینٹیسی کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ ایک شادی شدہ عورت کا اپنے شوہر کی موجودگی کے باوجود اپنے محبوب کے انتظار میں وقت گزارنا کسی بھی طرح معاشرے اور مذہب کے لئے قابل قبول نہیں۔ اس طرح کے ناول خوابوں کی دنیا میں رہنے والوں کے لئے شاید پسندیدہ ہوں لیکن حقیقی زندگی میں رہنے والوں کے لئے قطعی نہیں۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

اگلے ہفتے گرو رجنیش (اوشو) کی کتاب “سراغِ زندگی” کا تعارف و تبصرہ ملاحظہ کیجئے۔ان شاء اللہ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s