017۔ The sky is falling by Sidney Sheldon

The sky is falling by Sidney Sheldon

زبان: انگریزی
مصنف: سڈنی شیلڈن

سسپنس سے دلچسپی رکھنے اور انگریزی ناول پڑھنے والوں کے لئے سڈنی شیلڈن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وکی پیڈیا کی بہترین لکھاریوں کی فہرست میں شیلڈن کا نام ساتویں نمبر پہ ہے۔ شیلڈن نے اگرچہ ٹی وی اور فلموں کے لئے بھی لکھا تاہم آپ کو اصلی شہرت ناولوں سے حاصل ہوئی جن میں سے کئی پہ ڈرامے بھی بنائے گئے۔ شیلڈن کے مشہور ترین ناولوں میں Master of the Game , The Other Side of Midnight اور Rage of Angels  شامل ہیں۔ شیلڈن کے ناولز کی خاص بات ان کا مضبوط پلاٹ اور مضبوط کردار ہیں اور یہی خصوصیات ان کے ناولوں کو بیسٹ سیلر بناتی ہیں۔

The sky is falling یعنی آسمان گر رہا ہے، سڈنی شیلڈن کے بیسٹ سیلنگ ناولوں میں سے ایک ہے۔ ناول کا نام، ناول کے ایک مکالمے پہ رکھا گیا ہے۔

کہانی کا مرکزی کردار ڈانا ایوانز Dana Evans ہے جو ایک ستائیس سالہ ٹی وی اینکر پرسن ہے۔ ڈانا ایوانز بیک وقت بےخوف بھی ہے اور خوفزدہ بھی ہے۔ اس کی یہی خصوصیت اس کو ممتاز بناتی ہے اور کہانی میں حساسیت کا ایک پہلو پیدا کرتی ہے۔ ڈانا حال ہی میں یوگوسلاویہ میں ہونے والی جنگ یوگوسلاویہ کی کوریج کے بعد واپس آئی ہے اور جنگ کے دوران اپنے کام کی وجہ سے لوگوں میں بےحد پسند کی گئی ہے۔ کہانی کا ایک اور کردار کمال Kemal ہے، ایک یوگوسلاویوین بچہ، جو اپنا ہاتھ جنگ کے دوران کھو چکا ہے۔ ڈانا اس بچے کو اپنے ساتھ لے کے آئی ہے اور اسے گود لینے کے پروسس میں ہے۔ڈانا کی زندگی میں کچھ اور لوگ بھی شامل ہیں جن میں جیف، اس کا بوائے فرینڈ، جس کے ساتھ جلد ہی اس کی شادی ہونے والی ہے، اس کی ماں، نیوز چینل کے ساتھی اور کچھ مہربان لوگ۔

کہانی میں تیزی اس وقت آتی ہے جب چوری کے ایک واقعے میں ایک دولت مند شخص کی موت ہو جاتی ہے۔ تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس خاندان کے پانچ مزید افراد ایک سال کے اندر اندر حادثاتی اموات کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان تمام کو حادثاتی سمجھے جانے کے باوجود ڈانا کو شک ہوتا ہے کہ یہ اموات حادثاتی نہیں ہیں بلکہ دانستہ طور پہ قتل کئے گئے ہیں۔ اپنے اس شک کو دور کرنے کے لئے ڈانا ان قتل کی تحقیق کرتی ہے۔ ان قتلوں کی تحقیق میں شامل لوگوں سے ملتی ہے، عینی گواہوں سے ملتی ہے اور اس مقصد کے لئے دنیا کے مختلف علاقوں کا سفر کرتی ہے۔ لیکن جوں جوں وہ اپنی تلاش میں آگے بڑھتی ہے اس کی اور کمال کی زندگی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوتا جاتا ہے تاہم وہ ہمت نہیں ہارتی۔

ڈانا اپنی تحقیق میں کامیاب ہوئی یا نہیں اور یہ کہ اموات کسی حادثے کا نتیجہ تھیں یا اقدام قتل کا، یہ جاننے کے لئے تو ناول ہی پڑھنا پڑے گا۔ سڈنی شیلڈن کے تمام ناولز کی طرح یہ ناول بھی تیز رفتار اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ ایک دفعہ ہاتھ میں لینے کے بعد مکمل پڑھے بغیر اسے چھوڑنا مشکل ہے۔ سسپنس پسند کرنے والوں کے لئے یہ ایک اچھا ناول ہے اور شیلڈن کے قارئین کے لئے تو اس کا لکھا ہوا ہر ناول ہی پسندیدہ ہوتا ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

4 thoughts on “017۔ The sky is falling by Sidney Sheldon”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s