016۔ سہ ماہی ادبیات (بچوں کا ادب)

سہ ماہی ادبیات (بچوں کا ادب)

نام کتاب: سہ ماہی ادبیات، بچوں کا ادب (جلد اول، عالمی ادب سےا نتخاب)
صفحات: 746
قیمت: 200 روپے

ادبیات، اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت شائع ہونے والا سہ ماہی ادبی شمارہ ہے۔ اس شمارے کے ذریعے اکادمی ادبیات، اردو ادب کی بہت عمدہ خدمت کر رہا ہے تاہم بچوں کا ادب، ادب کا ایک ایسا حصہ ہے جس پہ زیادہ کام نہیں کیا گیا ہے۔ بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیاں ادب کا حصہ شمار نہیں کی جاتیں اور انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ لیکن اس کے باوجود بھی بچوں کا ادب ایک وسیع اثاثے کا حامل ہے جو رنگ رنگ کی کہانیوں سے مزین ہے۔

ادبیات نے بچوں کے ادب کو اس کا جائز مقام دینے اور اسے یکجا کرنے کے لئے سال گزشتہ میں بچوں کا ادب نمبر شائع کیا ہے۔ یہ حصہ چار جلدوں پہ مشتمل تھا جس کا پہلا حصہ بین الاقوامی زبان میں بچوں کے لئے لکھے گئے ادب کے انتخاب پہ مشتمل ہے۔ اس انتخاب میں پوری دنیا سے بچوں کے ادب کا چناؤ کیا گیا ہے۔ رسالے کی ترتیب میں کہانیوں کو ان کے مالک کے ناموں کی حروف تہجی کی ترتیب سے پیش کیا گیا ہے۔ جن ممالک کی کہانیاں شامل کی گئی ہیں ان کے نام یوں ہیں۔

آذر بائیجان، آسٹریلیا، آئرلینڈ، استونیا، اٹلی، افریقہ، افغانستان، البانیہ، الجیریا، امریکہ، انڈونیشیا، انگولا، ایران، برازیل، برطانیہ، برما، بلغاریہ، بنگلہ دیش، بھارت، پولینڈ، پیرو، تبت، ترکی، تھائی لینڈ، جاپان، جرمنی، چاڈ، چیکوسلواکیہ، چین، ڈنمارک، روس، رومانیہ، سری لنکا، سعودی عرب، سکینڈےنیویا، سوڈان، سویڈن، فرانس، فلپائن، فن لینڈ، کانگو، کینیا، گرین لینڈ، گمیبیا، گھانا، لتھوینیا، متحدہ عرب امارات، مراکش، مصر، منگولیا، موریطانیہ، میکسیکو، ناروے، نائجیریا، نیپال، ہالینڈ، ویتنام، ہنگری، یونان اور یمن۔

ممالک کی فہرست دیکھ کے اندازہ ہوتاہے کہ ادبیات نے بین الاقوامی بچوں کا ادب اکھٹا کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ یہی محنت کہانیوں کے تراجم پڑھنے میں بھی نظر آتی ہے جہاں ہر کہانی سلیس، آسان اور عام فہم انداز میں پیش کی گئی ہے۔ یہ کہانیاں نہ صرف بچوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہیں بلکہ بڑے لوگ بھی انہیں پڑھ کے اپنے بچپن میں لوٹ سکتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کہانیاں ایسی ہیں جو زیادہ تر لوگ اپنے بچپن میں پڑھ چکے ہیں جیسے آئرلینڈ کی کہانی “مسکراتا شہزادہ”۔ یہ کہانی Happy Prince کے نام سے اکثر لوگوں کے حافظے میں یقیناً محفوظ ہوگی۔ وہ یقیناً اپنے ماضی میں جائیں گے اور اس وقت کو محسوس کریں گے جب انہوں نے یہ کہانی پڑھی تھی یا کسی بڑے سے سنی تھی۔

اس رسالے کے ذریعے جہاں ادبیات نے بچوں کے ادب کو منظم کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے وہیں اپنے بچپن سے ٹوٹا ہوا رشتہ بھی دوبارہ سے جوڑ دیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کتاب کے مطالعے کے دوران آپ ضرور کچھ دیر کے لئے اپنے بچپن میں کھو جائیں گے۔

ادبیات کے بچوں کے ادب کے سلسلے کا دوسرا حصہ نظموں پہ مشتمل ہے۔ اس حصے کے بارے میں رائے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں ۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s