015۔ دنیا کے اس پار از مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

دنیا کے اس پار از مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

صفحات: 38
مصنف: مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
پبلشر: ادارہ اسلامیات، لاہور، کراچی

مولانا صاحب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ دنیا کے اس پار دراصل، مفتی تقی عثمانی صاحب کا ایک مضمون ہے جو مئی 1996 میں روزنامہ جنگ میں تین اقساط میں شائع ہوا۔ اس مضمون کو محفوظ رکھنے کے لئے اب اسے کتابی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ 38 صفحات پہ مشتمل یہ ایک مختصر سا کتابچہ ہے جو ایک ہی نشست میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

“دنیا کے اس پار” سے مراد موت کے بعد کی صورتحال ہے یعنی اس دنیا اورزندگی کی دہلیز سے نکل جانے کے بعد کیا ہونے والا ہے۔ سائنس کی ترقی کے بعد اب اس موضوع پہ بھی تحقیق ہو رہی ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے ساتھ کیا ہوگا۔ اس تحقیق اور مطالعے کے لئے کئی قریب المرگ مریضوں کے مشاہدات کئے گئے ہیں، کئی ایسے مریض جو موت کی دہلیز سے واپس آ گئے ہیں، ان سے ان کے تجربات کے بارے میں پوچھا گیا ہے اور موت کے بعد کے حالات کی ایک مدہم سی تصویر بنائی گئی ہے۔

دنیا کے اس پار، ان ہی سائنسی تحقیقات، مشاہدات اور تجربات کا ایک ہلکا سا خلاصہ پیش کرتا ہے اور اس کے بعد ان تحقیقات اور مشاہدات کی اسلامی روشنی میں وضاحت پیش کرتا ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

One thought on “015۔ دنیا کے اس پار از مولانا مفتی محمد تقی عثمانی”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s