013۔ لغزش از رضیہ بٹ

لغزش از رضیہ بٹ

صفحات: 432

مصنفہ: رضیہ بٹ

مشہور مصنفہ رضیہ بٹ کی وجہ شہرت رومانوی ناول ہیں اور زیر گفتگو ناول لغزش ان کے لکھے ہوئے رومانوی ناولوں میں سے ایک ہے۔ اس ناول کو رضیہ بٹ نے ان حادثوں کے نام موسوم کیا ہے جو صرف ناولوں کا حصہ ہیں۔ یہ مصنفہ کی حقیقت پسندی کا ثبوت ہے کہ رومانوی ناول لکھنے کے باوجود انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ حقیقت اور ناول میں بہت فرق ہوتا ہے اور کچھ باتیں صرف ناولوں میں ہی ممکن ہوتی ہیں۔

جیسا کہ نام سے بھی واضح ہے کہ یہ ناول کسی لغزش یا خطا کے گرد گھومتا ہے اور ایسا ہی ہے۔ ناول کا آغاز مرد و عورت کے درمیان ہونے والی لغزش سے ہوتا ہے۔ اس لغزش کا ان دونوں پہ کیا اثر ہوتا ہے۔ ان کی اپنی زندگی اس خطا کی وجہ سے کس طرح متاثر ہوتی ہے، ان کے خاندان والوں کا کیا رویہ ہوتا ہے اور ان سے جڑے لوگ کس طرح اس واقعے سے متاثر ہوتے ہیں،رضیہ بٹ نے اس بارے میں بہت کھل کے اور تفصیلی لکھا ہے۔

ناول گرچہ ضخیم ہے لیکن کہانی سیدھی اور بنا کسی پیچ و خم کے ہے۔ اگر سمجھا جائے تو یہ ناول اپنے اندر اصلاحی پہلو بھی رکھتا ہے کہ جوانی کے نشے میں بھٹکنے کے بعد ساری زندگی اس کے سائے تلے آ کے اندھیر ہو جاتی ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s