012۔ The second lady by Irving Wallace

The second lady by Irving Wallac

زبان: انگریزی
مصنف: ارونگ ویلاس
صفحات: 168

ارونگ ویلاس کا نام وکی پیڈیا کے بہترین لکھاریوں کی فہرست میں بتیسویں نمبر پہ ہے۔ اس فہرست میں شامل دیگر مصنفین میں شیکسپئر، اگاتھا کرسٹی، سڈنی شیلڈن، جے کے رولنگ، لیو ٹالسٹائی وغیرہ شامل ہیں۔ ارونگ ویلاس کا شعبہ سسپنس ہے۔ آپ کے ناولوں کی خصوصیت ان کے موضوعات پہ کی گئی بھرپور تحقیق ہے۔ تاہم ناولوں کے موضوعات کسی نہ کسی طرح سے جنس کے متعلق ہی رہے ہیں۔ امریکہ میں بہت سے ناقد ان کے ناولوں کو “بلیو کالر” قاری کے لئے لکھے گئے قرار دیتے ہیں۔

زیر گفتگو ناول “دی سیکنڈ لیڈی” یعنی دوسری عورت ایک سیاسی تھرلر ناول ہے۔ یہ ناول 1980 کی دہائی کے زمانے کو دکھاتا ہے جب امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ اپنے عروج پہ تھی۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشش میں مصروف تھے۔ ایسے میں امریکی صدر کی بیوی یعنی فرسٹ لیڈی کو دورہء روس کے دوران روسی سیکرٹ سروس کے جی بی اغوا کر لیتی ہے اور اس کی جگہ اپنی ایک ایجنٹ کو بھیج دیتی ہے جو شکل و صورت میں بالکل امریکی فرسٹ لیڈی کے جیسی ہوتی ہے۔ ایسا کرنے سے کے جی بی کا مقصد وائٹ ہاؤس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔

کے جی بی نے امریکی فرسٹ لیڈی کو کس طرح تبدیل کیا۔ نئی فرسٹ لیڈی سے انہیں کس طرح کے فوائد حاصل ہوئے۔ نئی فرسٹ لیڈی نے کس طرح نئی جگہ اور ماحول میں خود کو سیٹ کیا۔ کیا کسی کو اس کے بارے میں علم ہوا ؟؟؟

یہ اور اس طرح کے کئی سوالوں کے جوابات حاصل کرنے کے لئے ناول خود ہی پڑھنا پڑھے گا۔ ناول بہت تفصیلی ہے اور مصنف نے اس میں تقریباً ہر پہلو کا خیال رکھتے ہوئے کہانی کی بنت کی ہے۔ سسپنس پسند کرنے والوں کے لئے ایک اچھا ناول ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s