010۔ اینڈ آف ٹائم از ڈاکٹر شاہد مسعود

اینڈ آف ٹائم از ڈاکٹر شاہد مسعود

end of timeمصنف: ڈاکٹر شاہد مسعود
صفحات: 136

اے آر وائے چینل پہ دکھائی جانے والی The Hidden Truth سلسلے کی ڈاکومینٹری “اینڈ آف ٹائم” ڈی وی ڈی کے علاوہ کتابی شکل میں بھی دستیاب ہے۔ اس کتاب یا پروگرام کا موضوع علاماتِ قیامت ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نہایت بہترین انداز میں علامات بعیدہ، علامات متوسطہ اور علامات قریبہ کا ذکر کیا ہے اور ان کی ممکنہ تشریحات کی کوشش کی ہے۔
بقول ناشر یہ کتاب کائنات کے آغاز سے لے کر اس کے ممکنہ انجام تک کی داستان ہے جسے قرآن پاک اور صحیح احادیث کے ساتھ مزین کیا گیا ہے۔
قرب قیامت اور دجال کا خروج ایسے موضوعات ہیں جن کے بارے میں امت مسلمہ ہمیشہ جاننے اور سمجھنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ اس کتاب میں بھی خروج دجال کے بارے میں مکمل باب موجود ہے۔ امام مہدی کے متعلق بھی مختلف مسالک کے آئمہ کی رائے شامل کی گئی ہے، جو کتاب کی ہمہ جہتی میں اضافہ کرتی ہے۔
دنیا کے بڑے مذاہب میں اخیر زمانہ کے بارے میں کیا تصورات ہیں، یاجوج ماجوج کا خروج، دابتہ الارض، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، اور دیگر قرب قیامت کی علامات کا تفصیلی ذکر ہے جو ایک عام انسان اور مسلمان کو یکدم خواب غفلت سے جگا دیتا ہے اوراسے احساس ہوتا ہے کہ ابھی مہلت ہے سنبھل جا۔۔۔۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s