008۔موساد از اقبال کاظمی

موساد از اقبال کاظمی

صفحات: 238

اقبال کاظمی کے قلم سے نکلا ہوا یہ ناول اسرائیل کی سیکریٹ سروس موساد کی سرگرمیوں کے بارے میں ہے۔ ناول کا آغاز حسن سلامہ کے قتل سے ہوتا ہے جس نے میونخ اولمپکس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے اغوا اور قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کئی سالوں سے اس منصوبے کے اصل کردار کو تلاش کر رہی تھی اور بالآخر اس کو قتل کے اپنے کھلاڑیوں کی موت کا بدلہ لینے میں کامیاب ہو گئی۔۔ لیکن یہ ناول کا اختتام نہیں بلکہ ناول کی کہانی کا آغاز ہے۔ اس قتل کے بعد حسن سلامہ کا ایک دوست بدلہ لینے کا عزم کرتا ہے اور اپنے اس انتقام کو آخری انتقام کا نام دیتا ہے۔

یہ انتقام آخری انتقام کیوں تھا؟
حسن سلامہ کا دوست کون تھا؟
اس نے انتقام لینے کے لئے کیا منصوبہ بنایا؟
کیا وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہوا؟

ان تمام اور ان سے ملتے جلتے سوالوں کے جوابات جاننے کے لئے یہ ناول پڑھنا پڑے گا۔ جاسوسی کہانیوں کے شوقین کے لئے یہ ایک اچھا ناول ہے جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کو بنیاد بناتے ہوئے کہانی پیش کی گئی ہے۔ انداز بیان سادہ اور سلیس ہے جس سے پڑھنے والا کہانی میں مکمل گم ہوجاتا ہے اور تمام واقعات کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھتا محسوس کرتا ہے۔

وقت گزاری کے لئے ایک اچھا ناول ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s