007۔یہ جو زندگی کی کتاب ہے از قانتہ ربیعہ

یہ جو زندگی کی کتاب ہے از قانتہ ربیعہ

zindagiمحترمہ قانتہ ربیعہ صاحبہ کہانیوں اور افسانوں کے حوالے سے کافی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ تاہم اس وقت جس کتاب کا ہم ذکر کر رہے ہیں وہ افسانوں یا قصوں کی کتاب نہیں بلکہ ایک اصلاحی نوعیت کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں دو دو، تین تین صفحات کے مختصر مضامین شامل ہیں جنہیں مضمون سے زیادہ نصیحت کہا جا سکتا ہے یا اصلاحی کوشش کے زمرے میں رکھا جا سکتا ہے۔

مصنفہ نے سیدے سادے انداز میں ہمارے معاشرے میں اور گھریلو سظح پہ پائی جانے والی برائیوں کا ذکر کیا ہے اور ان کا رد کرنے کی کوشش کی ہے۔ جیسے خواتین میں بلا ضرورت ڈھیروں کے حساب سے کپڑے بنانے کا رواج ہوتا ہے اور ہر موقع پہ نئے کپڑے بنانے کی کوشش میں اصراف کی حدیں پار کر دی جاتی ہیں۔ ایسے میں مصنفہ بہت اچھا فارمولہ بتاتی ہیں کہ جتنے نئے سوٹ بنوائے جائیں اتنے ہی نکال کے غریبوں کو دے دئیے جائیں۔ اس سے خوشی بھی حاصل ہو گی اور کسی ضرورت مند کی مدد بھی ہو جائے گی۔

ڈیڑھ سو سے کچھ زیادہ صفحات کی کتاب سادہ انداز بیان کی وجہ سے بہت جلد پڑھی جا سکتی ہے۔ تاہم اس کے بھر پور اثر کے لئے ضروری ہے کہ اسے ٹھہر ٹھہر کے پڑھا جائے اور اس میں لکھی ہوئی باتوں پہ غور کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ اچھی باتوں کو زندگی میں شامل کر دیا جائے۔ مصنفہ کا انداز اصلاحی ہونے کے باوجود یہ طبیعیت پہ کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالتی اور پڑھنے والے کی سوچ کا زاویہ درست کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنفہ کو ان کی کوششوں کا اجر دے۔ آمین۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s