004۔Maktub by Paulo Coelho

Maktub by Paulo Coelho

زبان: انگریزی

مکتوب، مشہور مصنف پاؤلو کوئیلہو کی لکھی ہوئی ایک مختصر کتاب ہے۔ پاؤلو کوئیلہو وہی مصنف ہیں جن کی لکھی ہوئی کتاب “الکیمسٹ” مقبولیت کے غیر معمولی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ الکیمسٹ کے برعکس، مکتوب کوئی ناول نہیں ہے بلکہ یہ حکائیتوں اور واقعات کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے دنیا بھر کی ثقافتوں، مذاہب، قبائیل وغیرہ میں مروج رسوم و رواج یا ان کے اعتقادات کے بارے میں حکایات پیش کی ہیں جن میں سے اکثر دل کو چھو جانے والی ہیں۔

کتاب کا آغاز لفظ “مکتوب” کی وضاحت سے ہوتا ہے۔ مصنف کے مطابق مکتوب کا مطلب ہے “لکھا ہوا”۔ تاہم عرب لوگوں کے مطابق “لکھا ہوا” اس لفظ کا صحیح ترجمہ نہیں ہے کیونکہ اگرچہ خدا ہر چیز پہلے ہی لکھ چکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ مہربان ہے اور اس نے یہ سب ہماری مدد کرنے کے لئے لکھا ہے۔

اس کتاب میں یہودیت، عیسائیت، بدھ مت، ہندو مت اور دیگر کئی مذاہب سے روایتیں شامل کی گئی ہیں تاہم اسلامی تاریخ سے کسی واقعے کو شامل نہیں کیا گیا۔

یہ ایک چھوٹی سی کتاب ہے جو ایک سے دو نشستوں میں باآسانی پڑھی جا سکتی ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

One thought on “004۔Maktub by Paulo Coelho”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s