002۔حاجی مراد (Hadji Murat ) از لیو ٹالسٹائی

حاجی مراد (Hadji Murat ) از لیو ٹالسٹائی

ترجمہ: ظہور احمد خان
صفحات: 154
پبلشر: فکشن ہاؤس، لاہور پاکستان

حاجی مراد، لیو ٹالسٹائی کا آخری ناول ہے جو ان کی وفات کے بعد شائع ہوا ہے۔ ناول کا مرکزی کردار یعنی حاجی مراد، ایک تارتاری مسلمان جنگجو سردار ہے جس کا قبیلہ روسی حکومت کی سرحدوں کے پاس واقع ہے اور اس کا خاندان، جس میں اس کی بیوی اور بچے شامل ہیں، اس کے دشمن قبیلے کی قید میں صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ ایسے میں حاجی مراد اس امید روسی فوج کے ساتھ آ ملتا ہے کہ وہ اس کے خاندان کو رہا کروانے میں اس کی مدد کریں گے اور بدلے میں وہ بھی ان کی مدد کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔

روسیوں کی معیت میں حاجی مراد کا وقت کس طرح گزرتا ہے۔ روسی فوج کے افسران اس کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔ اس کے رکھ رکھاؤ سے وہ اور ان کی بیویاں کس طرح متاثر ہوتی ہیں، یہ ناول اس بارے میں اچھی تفصیلات پیش کرتا ہے۔ روسی فوجی افسران کے آپس کے کینہ کو بھی یہ ناول بخوبی پیش کرتا ہے۔ ٹالسٹائی نے حاجی مراد کی اچھی عکاسی کی ہے۔ روسیوں کی موجودگی میں وہ کس طرح اپنے مذہبی اور رویتی تشخص کو برقرار رکھتا ہے اس سے حاجی مراد کی شخصیت کا تاثر ایک مضبوط اور بہادر شخصیت کے طور پہ سامنے ابھر کے آتا ہے۔ لیو ٹالسٹائی نے اس ناول کے لکھتے ہوئے کسی قسم کی مذہبی تعصب پسندی کا ثبوت نہیں دیا بلکہ روسی فوج کے اصلی چہرے کو سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔

ناول کا آغاز بہت خوبصورت ہے جہاں مصنف نے حاجی مراد کو ایک جنگلی پھول سے تشبیہہ دی ہے اور اختتام پہ بھی حاجی مراد کو اسی پھول سے ملایا گیا ہے۔

ٹالسٹائی کے دیگر ناولوں کے برعکس یہ ناول صرف 154 صفحات پہ مشتمل ہے اور دو سے تین نشستوں میں باآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ کہانی کا انداز بیاں سادہ اور رواں ہے اور  پڑھتے ہوئے قاری خود کو حاجی مراد کے کردار سے متاثر ہونے سے نہیں روک سکتا۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

One thought on “002۔حاجی مراد (Hadji Murat ) از لیو ٹالسٹائی”

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s