001۔ ملین ڈالر سپائی از مشتاق جدون صوابی

ملین ڈالر سپائی از  مشتاق جدون صوابی

صفحات: 232
پبلشر: سیونتھ سکائی پبلیکیشنز

ملین ڈالر اسکائی، اسرائیلی سیکرٹ سروس موساد کے خفیہ آپریشنز کے بارے میں لکھی گئی کتاب ہے۔ مصنف کے بقول اس کتاب کے لئے مواد ملکی اور غیر ملکی کتب اور انٹرنیٹ سے لیا گیا ہے جو اسے کو ایک طرح کی تحقیقی کتاب بنا دیتا ہے۔ آغاز میں جاسوسی اصلاحات، موساد کے کام کرنے کے طریقہ کار اور ملٹری انٹیلی جنس کے بارے میں تفصیلی تعارف دیا گیا ہے۔ اس تعارف کا پڑھنا ضروری ہے کیونکہ بقیہ تمام کتاب میں یہی اصلاحات استعمال کی گئی ہیں اور موساد کے آپریشنز کو سمجھنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

اس کتاب میں موساد کے پندرہ سے زیادہ آپریشنز کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں جن میں سے اکثر عرب ممالک کے حوالے سے کئے گئے تھے۔ ان آپریشنز کا وقت وہ ہے جب عرب اسرائیل تنازعہ اپنے عروج پہ تھا۔ عربوں کا پلڑہ اسرائیل پہ بھاری تھا نیز اس وقت  اسرائیل دنیا کی اخلاقی حمایت سے بھی محروم تھا۔ ان واقعات کے بہت زیاہ پرانے ہونے کی وجہ سے یہ آج کے دور کی موساد کی ایکٹیویٹیز اور عالمی سیاست پہ اسرائیل کے اثرات کو سمجھنے میں زیادہ مددگار نہیں۔ تاہم اس میں دور قریب کے واقعات میں سے لیڈی ڈیانا کے قتل کے بارے میں بھی ایک باب لکھا گیا ہے۔ کتاب کا آخری باب موساد کے پاکستان میں کردار کے بارے میں ہے اور یہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے کے تناظر میں لکھا گیا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو تمام اندرونی اور بیرونی دشمنیوں، سازشوں اور خطروں سے محفوظ رکھے اور پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنائے۔ آمین۔

کتاب کا انداز بیان سادہ اور دلچسپ ہے۔ قاری جلد ہی کتاب کی گرفت میں آجاتا ہے اور ان خفیہ آپریشنز کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا محسوس کرتا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے بارے میں جاننے کے لئے اردو میں یہ ایک اچھی کتاب ہے۔

اس کتاب کے بارے میں تبصرہ کریں۔

اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو اسے 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹ کریں۔

تشریف آوری کے لئے مشکور ہوں۔

Advertisements

3 thoughts on “001۔ ملین ڈالر سپائی از مشتاق جدون صوابی”

    1. آن لائن لائبریریاں دستیاب ہیں۔ لیکن کتابوں کے بارے میں بہت کم گفتگو ہوتی ہے۔ کتاب کا موضوع کیا تھا، مصنف کی گرفت کیسی تھی، وغیرہ جیسی باتیں نہیں ملتیں۔ اس لئے کتابوں کے بارے میں بات چیت کے لئے یہ سائٹ بنائی ہے۔

      Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s